حکومت کی کارکردگی اور پالیسیوں سے نوجوان متاثر، ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کا خطاب
نظام آباد ۔ 9 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بالکنڈہ حلقہ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے بی جے پی، بی ایس پی سے تعلق رکھنے والے کئی اہم قائدین آج وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی کی نگرانی میں بی آرایس میں شامل ہونے پر ان کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی کھنڈوا پہنا کر انہیں بی آرایس میں شامل کرلیا ۔ ویلپور منڈل کے موضع کوکونور سے تعلق رکھنے والے بی جے پی ، بی ایس پی سے تعلق رکھنے والے کئی اہم قائدین اور نوجوانوں نے پرشانت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہوئے ۔ اس موقع پر پرشانت ریڈی نے کہا کہ سابق میں نوجوان بی جے پی کی طرف مائل ہورہے تھے لیکن بی جے پی حکومت کی ناکامیوں کو دیکھتے ہوئے بی جے پی سے دوری اختیار کررہے ہیں ۔ بالکنڈہ حلقہ میں ہونے والے ترقیاتی کام بالخصوص تلنگانہ میں عمل کئے جانے والے پالیسوں سے نوجوان بے حد متاثر ہے اور چیف منسٹر کی قومی سیاست سے عملی طور پر سرگرم ہونے پر خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ چلنے کیلئے تیار ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت سرمایہ داروں کا ساتھ دے رہی ہے ۔ نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند ہلدی بورڈ کے قیام کے وعدہ سے انحراف کرلیا ہے اور کئی خانگی صنعتوں کو فروخت کرتے ہوئے کئی افراد کو روزگار سے محروم کررہے ہیں اور اپنے کارپوریٹ ساتھیوں کو اثاثہ جات حوالے کررہے ہیں ۔ پرشانت ریڈی نے نوجوانوں سے خواہش کی کہ دیہی سطح پر عوام کو واقف کروائیں ۔ اس موقع پر پرشانت ریڈی نے نوجوانوں کی ستائش کرتے ہوئے بی آرایس پارٹی کی ملک گیر سطح پر کامیابی کیلئے مصروف ہوجانے کی خواہش کی ۔