ڈھاکہ ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن پوپن مستعفی ہوگئے ہیں ۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ناظم الحسن پوپن سابق وزیرِ اعظم حسینہ واجدکے قریبی افراد میں شامل تھے۔ ناظم الحسن پوپن کے پاس وزیرکھیل کا بھی قلمدان تھا۔ سابق کرکٹر فاروق احمد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب ہو ئے ہیں۔واضح رہے کہ بورڈ حکام نے دعویٰ کیا تھاکہ نظم الحسن نے اصلاحات کی خاطر محمد یونس کی زیر قیادت حکومت کے ساتھ تعاون کا اشارہ دیا ہے۔