دوباک 9 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ ضلع دوباک ٹاؤن میں آج سی پی ایم پارٹی کی جانب سے بی سی تحفظات پر عمل آوری کے لئے پارلیمنٹ میں قانون بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سی پی ایم قائدین نے کہاکہ تلنگانہ کے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کو چاہئے کہ وہ مرکزی حکومت پر اس کی منظوری کے لئے دباؤ ڈالیں ورنہ آنے والے دنوں میں بی جے پی حکومت کو بی سی طبقات کے لوگ سبق سکھائیں گے۔ ریاست تلنگانہ میں بلدیات کے انتخابات میں بی سی کے لئے 42 فیصد ریزرویشن لاگو کرنے کے لئے اسمبلی میں بل پاس کرکے گورنر کی منظوری کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ اسے مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات کا بہانہ بناتے ہوئے منظوری میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ بی جے پی دوہرا موقف اپنارہی ہے۔ بی جے پی گجرات، اترپردیش اور راجستھان میں بی سی ریزرویشن کیوں نافذ کررہی ہے اور ریاست تلنگانہ میں کیوں مخالفت کررہی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ مرکزی حکومت تلنگانہ بی سی کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے اور فوری طور پر 42 فیصد ریزرویشن نافذ کرے بصورت دیگر تلنگانہ میں بی سی طبقات کے لوگ سبق سکھائیں گے۔ اس پروگرام میں سی پی ایم پارٹی دوباک ٹاؤن سکریٹری کومپلی بھاسکر، قائدین ساجد، مہیش، سرینواس، راجو، نرسمہلو، سلیم و دیگر شریک تھے۔