بچکندہ19 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسمبلی میں بی سی ریزرویشن اور ایس سی درجہ بندی بل کی منظوری پر کانگریس قائدین اور کارکنان میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس موقع پر کاماریڈی ضلع کے بچکندہ منڈل میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور رکن اسمبلی توٹا لکشمی کانتا راؤ کی تصاویر کو دودھ سے نہلانا یا اور آتشبازی کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا اس موقع پر کانگریس قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کا یہ اقدام تاریخی اور قابلِ فخر ہے جس سے دلت اور پسماندہ طبقات کو ان کے حقوق حاصل ہوں گے اور ان کی ترقی کی راہیں مزید ہموار ہوں گی۔ اس تقریب میں سینئر کانگریس قائدین ملیکارجن اپا، منڈل صدر گنگادھر، نائب صدر روی پٹیل، وٹّل ریڈی، دڈّگی ناگ ناتھ، ٹاؤن صدر ساحل، مارکیٹ کمیٹی ڈائریکٹر سائینِی اشوک، اقلیتی سینئر قائدین حافظ محمد غوث ،شیخ پاشاہ، سائینِی بسوراج،شیخ خلیل،نوشہ نائک اور دیگر کانگریس کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ مقررین نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاست میں پسماندہ طبقات کے لئے ایک نئے دور کا آغاز ہے اور کانگریس حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ آخر میں تمام شرکاء نے وزیر اعلیٰ اور حکومت تلنگانہ کے اس جراتمندانہ فیصلے کی بھرپور ستائش کی اور اس کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔