بی سی سی آئی کے سابق صدر آئی ایس بندرا کا دیہانت

   

نئی دہلی،26 جنوری (یواین آئی ) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی ) کے سابق صدر اور عالمی کرکٹ کی بااثر شخصیت آئی ایس بندرا کا اتوار کو 84 برس کی عمر میں نئی دہلی میںدیہانت ہوگیا ۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے ۔آئی ایس بندرا نے 1993 سے 1996 تک بی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ 36 بسوں تک 1978 سے 2014 پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ رہے ۔ان کی سب سے بڑی کامیابیوں میں 1987 اور 1996 کے ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد شامل ہے ۔