نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں کوئی واضح فیصلہ نہ ہونے سے پریشان بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے خزانچی ارون کمار دھومل نے آئی پی ایل کے ملتوی سیزن کے انعقاد سے متعلق نیا منصوبہ بنانے کو کہا ہے ۔بی سی سی آئی اب ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے آئی سی سی کا بیان جاری کرنے کا منتظر نہیں ہے اور آئی پی ایل کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے ۔دھومل نے کہا کہ اس سال کی شروعات انتہائی خراب انداز میں ہوئی ہے اور اس سے بھی مزید راحت کی امید نہیں ہے ۔ لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا ہے ہمیں مل کر چیزوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ہمیں اب کسی بھی صورتحال کے لئے تیار رہنا ہے ۔ کرکٹ بھی اس سے محفوظ نہیں ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ بی سی سی آئی اس سال کی منصوبہ بندی کی تیاریوں کا آغاز کرے ۔