بی سی طبقات کو 42 فیصد تحفظات بلوں کی کامیابی کے کویتا کی مرہون منت

   

ایم ایل سی کویتا کی رہائش گاہ پر جشن کا ماحول ، مختلف تنظیموں کااور قائدین اظہار تشکر

نظام آباد :19/مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی سی طبقات کو 42 فیصد تحفظات کی فراہمی کرتے ہوئے بلوں کی کامیابی پر تلنگانہ جاگروتی کارکنوں نے زبردست مسرت کا اظہار کیا اور اس بات کا دعوی کیا کہ یہ دونوں بلز کے کویتا کی کامیاب جدوجہد کے نتیجہ ہے اور اس کا سہرا کویتا کو جاتا ہے بلوں کی کامیابی کے بعد رکن قانون ساز کونسل کہ کویتا کی رہائش گاہ پر زبردست جشن، آتش بازی کے ساتھ یونائیٹڈ پھولے فرنٹ کے قائدین نے خوشی منائی۔بی سیز کے حق میں جدوجہد کرنے والی ایم ایل سی کویتا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے بی سی تنظیموں نے سے اظہار تشکر کیاتلنگانہ جاگرتی کی صدر اور بی آر ایس پارٹی کی ایم ایل سی کے کویتا کی جدوجہد کے نتیجے میں ہی بی سیز کو سیاست، تعلیم، اور ملازمت کے شعبوں میں ریزرویشنز بڑھانے کے لیے دو علیحدہ بلز پیش کیے گئے، یونائیٹڈ پھولے فرنٹ کے کو کنوینر بولا شیوا شنکر نے کہا۔بی سیز کے لیے ایم ایل سی کویتا کی تحریک کے آگے حکومت کو جھکنا پڑا اور اسی لیے بی سی قائدین نے ایم ایل سی کویتا کا شکریہ ادا کیا۔ملک میں طویل عرصے سے ہر طرح کی ناانصافیوں کا سامنا کرنے والے بی سی بھائیوں کے لیے ریزرویشنز کے حق میں ریاستی حکومت کی جانب سے تعلیم، روزگار، اور سیاسی ریزرویشنز کے لیے دو علیحدہ بلز پیش کرنا خوش آئند قدم ہے،انہوں نے کہا کہ اگر تعلیم، روزگار اور سیاسی ریزرویشنز کو ایک ہی بل میں شامل کیا جاتا تو بی سیز کے ساتھ ناانصافی ہوتی۔ یہ صرف جاگرتی کی صدر ایم ایل سی کویتا ہی تھیں جنہوں نے مطالبہ کیا کہ علیحدہ علیحدہ بلز لائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ منڈل کمیشن کی رپورٹ کو دبانے سے لے کر ذات پر مبنی مردم شماری کو مخصوص کمیشن کے بجائے ریگولر کمیشن کو سوپنے تک، کانگریس کا ریکارڈ ہمیشہ بی سیز کے خلاف رہا ہے۔بی سیز کی تعداد کو کم کر کے پیش کرنے کے باوجود، بی سی تنظیموں، یونائیٹڈ پھولے فرنٹ، اور تلنگانہ جاگرتی جیسی تنظیموں کی دباؤ کی سیاست اور تحریک کے نتیجے میں بی سی ریزرویشنز کا معاملہ حل ہوا ہے۔ان قائدین نے نے مطالبہ کیا کہ بلز پیش کرنے کے بعد ہاتھ جھاڑ لینے کے بجائے ریاستی حکومت کو مرکز پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ ریزرویشنز کو مکمل طور پر نافذ کیا جا سکے۔ایم ایل سی کویتا کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس تقریب میں یونائیٹڈ پھولے فرنٹ کے کو کنوینر بولا شیوا شنکر، آر وی مہندر، گوپ سدانندم، کوٹالا یادگیری، ہمالی سرینو، وجیندر ساگر، ایلچالا دتاتریا، نرہری، نریش، کمار سوامی، پروین، لنگم، اشوک، میکالا للیتا یادو، پاونی گوڑ سمیت کئی قائدین نے شرکت کی۔