بی فارمیسی کے طلبہ کے تعلیمی اسنادات جاری کرنے انسانی حقوق کمیشن کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ انسانی حقوق کمیشن میں نلگنڈہ کے وینکٹیشورا انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکلس سائنسیس کو ہدایت دی ہے کہ فارمیسی کے طلبہ کے تعلیمی اسنادات فوری طور پر جاری کئے جائیں۔ بی فارمیسی سے تعلق رکھنے والے 9 طلبہ نے انسانی حقوق کمیشن سے رجوع ہوکر شکایت کی کہ کالج انتظامیہ حکومت کی جانب سے فیس باز ادائیگی کی عدم اجرائی کا بہانہ بناکر اوریجنل سرٹیفکٹس جاری کرنے سے انکار کر رہا ہے ۔ طلبہ کے اوریجنل سرٹیفکٹس کو روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ صدرنشین کمیشن جسٹس شمیم اختر نے کالج انتظامایہ کو طلبہ کے اوریجنل سرٹیفکٹس واپس کرنے اور ٹرانسفر سرٹیفکٹ جاری کرنے کی ہدایت دی تاکہ طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لئے دیگر اداروں میں داخلہ لے سکیں۔ کمیشن نے کالج کے صدرنشین اور پرنسپلس کو 2 ستمبر کو کمیشن کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی۔ کمیشن نے احکامات کی نقل ضلع کلکٹر نلگنڈہ اور تلنگانہ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کو روانہ کرتے ہوئے ۔ فوری کارروائی کی ہدایت دی ۔1