بی ناگیا پرنسپل چیف آپریشنس منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے

   

حیدرآباد۔/11 اپریل، ( سیاست نیوز) بی ناگیا نے پرنسپل چیف آپریشنس منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ وہ 1989 بیاچ انڈین ریلوے ٹریفک سرویس سے تعلق رکھتے ہیں۔ بی ناگیا سوریا پیٹ ضلع کے کوداڑ کے متوطن ہیں۔ انہوں نے ورنگل سے بی ٹیک کی تکمیل کی اور سیول انجینئرنگ اور ایم ٹیک آئی آئی ٹی نئی دہلی سے مکمل کیا۔ موجودہ عہدہ سے قبل بی ناگیا نے پرنسپل چیف کمرشیل منیجر ایسٹ کوسٹ ریلوے اور دیگر عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ سنگارینی کالریز میں ایگزیکیٹو ڈائرکٹر کے عہدہ پر فائز رہ چکے۔ر