بی یو ایم ایس کی مخلوعہ نشستوں کو فوری پرکرنے کامطالبہ

   

Ferty9 Clinic

ورنگل17؍ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آیوش محکمہ کے تحت مختلف میڈیکل کورسیس میں داخلہ کے لئے کئی زمروں کی کونسلنگ کے بعد داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی کے تحت یونانی میڈیکل کالج میں جملہ 94داخلوں کا عمل تکمیل ہونا ہے۔جملہ 94سیٹوں کے 50فیصد نشستیں مختلف کیٹگریس کے تحت ریزرو کئے گئے ہیں ان ریزرو لسٹ میں تا حال 14نشستیں مخلوعہ موجود ہیں۔یونیوسیٹی کے قواعد و ضوابط کے تحت اگر ریزرو امیدوار رپورٹ نہ کرنے کی صورت میں وہ تمام نشستوں کو جنرل کوٹہ کے تحت پر کئے جانے کے کالوجی نارائن میڈیکل اینڈ ہیلتھ یونیورسٹی ( کے این آر یونیورسٹی ) کے پراسکٹرس نے 6A,6Bکے تحت پر کیا جانا ضروری ہے۔لیکن تا حال یونیورسٹی کے ارباب مقتدر اس سلسلے میں کوئی عملی اقدام اٹھانے سے قاصر ہیں جس کی بناء پر بی یو ایم ایس میں داخلوں کے خواہشمند افراد میں بے چینی پائی جاتی ہے اور یونیورسٹی ارباب اس طرح کے لیت ولعل کا مظاہرہ کرنے پر تمام نشستوں کے مخلوعہ ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ہم حکومت تلنگانہ کے محکمہ آیوش سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں جلد از جلد اقدامات اٹھاتے ہوئے ان مخلوعہ پوسٹ پر عام کیٹگری کے تحت داخلہ کروائے جائیں۔اس سلسلے میں حیدر آباد کے ایک وفد جناب عبدالرب عارف میڈیکل کونسلنگ ایکسپرٹ کی قیادت میں عبدالغفار خان ، امجد خان اور دیگر افراد پر مشتمل ڈاکٹر انیس احمد صدیقی کے ہمراہ کالوجی نارائو میڈیکل اینڈ ہیلت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رمیش کمار ریڈی سے ملاقات کرکے آل انڈیا تھنک ٹینک اسو سی ایشن کے بیانر تلے نمائندگی کی گئی ہے۔