یروشلم: بیت المقدس کے اولڈ ٹاؤن میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید ہوگیا۔ ترک شہری حسن سکلانان کو چاقو زنی کے واقعے کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ مبینہ چاقو زنی حملے کے بعد اسرائیلی فورسز نے اولڈ ٹاؤن میں متعدد گلیاں بند کردیں۔واقعہ کے بعد تحریک مجاہدین فلسطین کا کہنا ہے کہ ترک شہری نے ثابت کر دیا کہ مقبوضہ بیت المقدس جہاد کا قبلہ ہے۔