بیدر۔11؍ستمبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔قدیم شہر میں بیدر میں محکمہ ہیلت کی جانب سے ہیلتھ ورکر س طبی عملہ کی ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر ملیریا کا ٹسٹ اور پانی کی جانچ کی مہم میں مصروف نظر آرہی ہے۔آ ج بیدر شہر کلثوم گلی میں محکمہ ہیلتھ کے ذمہ دار ڈاکٹرس ڈاکٹر سروجا پاٹل اور ڈاکٹر سہیل کی ہدایت پر محکمہ ہیلت کا طبی عملہ جن میں نرس رائچل رانی‘ نرس شاردا اور آشا ورکر روما قدیم شہر بیدر کے محلہ کلثوم گلی میں گھر گھرپہنچ کر گھر کے افراد کا ملیریا کا ٹسٹ اور گھر میں موجود پانی کے ذخیرے کی جانچ کی۔ملیریا اور ڈینگو سے حفاظت کیلئے اس طرح کی مہم محکمہ ہیلت کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔ہر مہینہ کی پہلی جمعہ اور تیسری جمعہ کو محکمہ ہیلت کے طبی عملہ کی جانب سے سروے مہم ہوتا ہے اس مہم میں45طبی عملہ کام کرتا ہے۔جس میںآشار ورکر12‘ جونئیر ہیلت ورکر خاتون و مرد 33شامل ہیں۔ان ٹیموں کی نگرانی جناب شیخ عبداللہ اسٹاف نرس سپر وائزر کررہے ہیں۔آج طبی عملہ کی مذکورہ بالا ٹیم نے 893گھروں کو جاکر خون اور پانی کا معائنہ کیا ہے۔ملیریا ہو یا ڈینگو بخار ان بیماریو ں سے بچنے کیلئے محکمہ ہیلت کی جانب سے تو بہتر اقدام اُٹھایا جارہا ہے ۔جو قابلِ ستائش اور قابلِ تقلید ہے ۔مگر مجلسِ بلدیہ بیدر کی جانب سے نالیوں کی عدم صفائی اور گھر گھر سے کوڑا و کچرا اُٹھانے کی مجلسِ بلدیہ بیدر کی جانب سے شروع کی گئیں موٹر گاڑیاں کبھی آتی ہیں‘ کبھی نہیں آتی۔اس سے گھروں کے اطراف و اکناف گندگی اور تعفن سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب متعدد بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔مجلس بلدیہ بیدر کے کمشنر اور متعلقہ عہدیداران کو اس جانب خصوصی توجہ ہونی چاہئے۔