بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خاتون نے بہن کے علاج کے لیے بینک لوٹ لیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سالی حافظ نامی خاتون نے بینک لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم (براہ راست ) شیئر بھی کی۔اس ویڈیو میں انھیں بینک میں داخل ہوتے ہوئے اور چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔سالی حافظ نے بتایا کہ وہ رقم حاصل کرنے بینک میں آئی ہیں اور ان کی بہن کینسر کے باعث اسپتال میں زیرعلاج ہے۔28 سالہ لبنانی ڈپازٹر سالی حافظ نے خود پر پٹرول پھینکا اور دھمکی دی کہ اگر اسے اپنی بیمار بہن کے علاج کے لئے جمع رقم نہ ملی تو وہ خود کو آگ لگا لے گی۔