بیروت کتب میلہ : قاسم سلیمانی کی تصویر کے سبب ہنگامہ

   

بیروت : ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی کی تصویر نے ایک بار پھر لبنانی دارالحکومت میں ہنگامہ برپا کر دیا۔ بیروت کے کتب میلے میں ایک پبلشنگ ہاؤس کے ونگ کے قریب سلیمانی کی تصویر کو آویزاں کیا گیا ہے۔ اس پر تہران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مخالف عناصر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’’تہران کتب میلہ‘‘ قرار دیرہے ہیں۔ سلیمانی جنوری 2020ء میں بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب امریکی ڈرون طیارہ کے حملہ میں مارا گیا تھا۔ میلے میں بلندی پر آویزاں اس تصویر کے علاوہ اسٹالوں پر موجود کئی کتابوں کے غلافوں پر سلیمانی اور دیگر ایرانی شخصیات کی تصاویر موجود ہیں۔ اس امر نے حزب اللہ مخالفین کو غصے اور ناراضی پر مجبور کر دیا۔مذکورہ عناصر نے بیروت کتب میں میں دھاوا بول کر وہاں “بیروت حرّۃ حرّۃ ایران برّا برّا” (بیروت آزاد آزاد ، ایران باہر باہر) کے نعرے لگائے۔