ای اسکوٹر کی فراہمی ، 80% سبسڈی کی سہولت
سنگاریڈی۔22فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت نے اقلیتی بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک اہم پائلٹ پروجیکٹ اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ سنگا ریڈی ضلع کے ضلع اقلیتی بہبود آفیسر جی امباداس راجیشور کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق یہ اسکیم تلنگانہ مائناریٹیز فینانس کارپوریشن کے تحت شروع کی گئی ہے جس کا مقصد اقلیتی نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا اور انہیں خودروزگار فراہم کرنا ہے۔اسکیم کی اہم خصوصیات منتخب امیدواروں کو ای اسکوٹر فراہم کیا جائے گا۔ایک اسکوٹر کی قیمت تقریباً 1,50,000 روپئے ہے۔اس میں سے 80÷ (1,20,000 روپے) حکومت سبسڈی دے گی۔درخواست گزار کو صرف 20÷ یعنی 30,000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔اہلیت کی شرائط امیدوار کا تعلق اقلیتی طبقے (مسلم، سکھ، بدھ، جین یا پارسی) سے ہو،عمر 21 سے 40 سال کے درمیان ہو،کم از کم دسویں جماعت پاس ہو۔درست ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہو۔ایک خاندان سے صرف ایک فرد اہل ہوگا۔سالانہ آمدنی دیہی علاقوں میں 1.5 لاکھ اور شہری علاقوں میں 2 لاکھ روپے سے زیادہ نہ ہو۔گزشتہ پانچ سال میں کارپوریشن کی کسی اسکیم سے فائدہ نہ لیا ہو۔ درخواست کا طریقہ آن لائن درخواستیں یکم مارچ 2026ء تک پورٹل پر جمع کی جا سکتی ہیں۔بعد میں درخواست کی ہارڈ کاپی اور ضروری دستاویزات متعلقہ MPDO یا میونسپل دفتر میں جمع کروانا ہوں گے ۔ضلع اقلیتی بہبود آفیسر نے نوجوانوں، سماجی تنظیموں اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ اہل نوجوانوں کو درخواست دینے کی ترغیب دیں۔مزید معلومات کے لئے ضلع اقلیتی بہبود دفتر، کلکٹریٹ کامپلیکس سنگاریڈی سے رابطہ کیا سکتا ہے۔