بیروزگاری کو موقوف کرنے قانون کا مطالبہ، لیفٹ پارٹیوں کا احتجاج

   

نئی دہلی ، 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بائیں بازو کی پارٹیوں نے آج یہاں جنتر منتر میں احتجاج منظم کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ این آر سی کے بجائے بیروزگاروں کا نیشنل رجسٹر بنائے اور سی اے اے کے بجائے بیروزگاری کو موقوف کرنے والا قانون بنایا جائے۔ کئی نوجوانوں نے مغربی بنگال سے سفر کرتے ہوئے اس احتجاج میں حصہ لیا۔ اور نیشنل رجسٹر آف بیروزگار اور بیروزگاری ابولیشن ایکٹ (بی اے اے) کا مطالبہ کیا۔