واشنگٹن : ہندوستان میں جاری کسان احتجاج کو نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ممالک میں آباد ہندوستانی کی بھی تائید حاصل ہے جہاں ان کی مختلف تنظیموں نے ہندوستان میں تینوں متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے جسے حکومت ہند نے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت سے تعبیر کیا ہے۔ یاد رہے کہ کسان گذشتہ دو ماہ سے حکومت ہند کی جانب سے وضع کئے گئے تین متنازعہ زرعی قوانین کی سخت مخالفت کررہے ہیں۔ ان کا ماننا ہیکہ نئے زرعی قوانین کے ذریعہ حکومت کسانوں کو کارپوریٹ گھرانوں کے رحم و کرم پر چھوڑنا چاہتی ہے۔