تونیس: تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر انصاف لیلیٰ جعفر کو بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث تاجروں کے ساتھ تصفیہ اور مفاہمت کیلئے کمیشن بنانے کا کام سونپا۔یہ بات قرطاج محل میں وزیر انصاف کے پر مسرت استقبال کے دوران سامنے آئی۔ذرائع کے مطابق صدر سعید نے وزیر انصاف کو تعزیری مصالحت سے متعلق کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا جوتصفیہ اور مفاہمت کے حوالے سے سفارشات مرتب کریگا تاکہ کم سے کم وقت میں لوٹی گئی رقوم واپس لا کر عوام کو ان کا چھینا حق دیا جا سکے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عدلیہ کو اس سطح پر ہونا چاہیے جسے وہ تاریخی مرحلہ سمجھتے ہیں۔ قانون کا اطلاق ہرایک پرہونا چاہئے۔صدرنے مطالبہ کیا کہ ججز قانون کا اطلاق کریں اور عبوری سپریم جوڈیشل کونسل ان لوگوں کو احتساب کرکے انہیں کٹہرے میں لانے کیلئے اپنا مکمل کردار اور ذمہ داری ادا کرے۔