بیرونی عناصر نے جموں و کشمیر کو تباہ کیا:ڈاکٹر عبداللہ

   

جموں: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران ریاست کی اقتصادی اور معاشی حالت بد سے بدتر ہو گئی ۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بنی، بسولی اور بلاور کے پارٹی سے وابستہ پارٹی عہدیداروں اپنی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں نے گذشتہ 10سالوں کے دوران جو ناقابل برداشت مصائب اور مشکلات جھیلے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ بے روزگاری، گرفتاریاں، دھونس و دبا اور مظالم کا سامنا کیا ہے ، وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ عمر عبداللہ کی سربراہ اُن عوامی مشکلات کو حل کرنے کیلئے حل نکالے گی۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی افسر شاہی نے جموں وکشمیر کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔
اس لئے لوگوں نے متحدہ ہوکر 5اگست2019کے فیصلوں کیخلاف آواز اُٹھائی اور شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی عوامی نمائندہ جماعت کو ووٹ ڈالا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وفد سے تاکید کہ کہ وہ آج سے ہی آنے والے پنچایتی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کیلئے کمربستہ ہوجائیں اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقعہ دیا جائے تاکہ وہ لوگوں کی صحیح معنوں میں خدمت کرسکیں۔