بیرونی ممالک سے واپس 17 مسافرین میں کورونا وائرس کی علامات

   

نئی دہلی۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام)چین اور کورونا وائرس سے متاثرہ دیگر ملکوں سے وسط جنوری کے بعد دہلی پہونچنے والے مسافرین کی ایک کثیر تعداد کے ایرپورٹ پر طبی معائنے کئے گئے جن میں 17 افراد میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں۔ انہیں دواخانوں میں شریک کردیا گیا ہے۔ وزارت صحت کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ 13 فروری تک 5,700 مسافرین ایرپورٹ پہونچے تھے جن کے معائنے کئے گئے۔ جن میں 4,707 میں کوئی علامات نہیں پائی گئیں،17 افراد میں علامات پائی گئیں، انہیں سب سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔