بیرونی ممالک سے پہونچنے و الے مسافرین کیلئے طیرانگاہ پر کورونا ٹسٹ کی سہولت

   

نئی دہلی: غیر ملکوں سے آنے والے ایسے مسافر جنہیں آگے دوسری گھریلو پرواز پکڑنے ہے ،اب اس سے پہلے ہوائی اڈے پر ہی اپنی آرٹی پی سی آر جانچ کرا سکیں گے جہاں وہ بین الاقوامی پرواز سے اترے ہیں۔شہری ہوابازی کی وزارت نے تجربے کی بنیاد پر اس انتظام کی شروعات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ غیر ملکوں سے آنے والے جن مسافروں نے پرواز سے 96 گھنٹے پہلے کورونا جانچ کرائی ہے اور ان کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے ،انہیں پہلے سے ہی ادارہ جاتی قرنطینہ سے چھوٹ ملی ہوئی ہے ۔ پرواز سے 96 گھنٹے پہلے جانچ نہ کرا پانے والے ایسے مسافر جنہیں ملک میں پہلے ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد وہاں سے دوسری کنیٹنگ گھریلو پرواز پکڑنی ہے وہ آگے کے سفر سے پہلے ہوائی اڈے پر ہی جانچ کرا سکتے ہیں۔