حیدرآباد۔ بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم کیلئے جانے والے تلنگانہ کے طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر ٹیکہ اندازی کی جائے گی تاکہ وہ محفوظ طریقہ سے سفر کرسکیں۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ریاستی کابینہ نے اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرونی ممالک جانے والے طلباء کو ٹیکہ اندازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں گائیڈ لائنس اور ٹیکہ اندازی پر عمل آوری کے پروگرام کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔