بیرونی کرنسی کے ساتھ خاتون مسافر گرفتار

   

حیدرآباد۔/27 مئی، ( سیاست نیوز) بیرونی ممالک کی کرنسی کے ساتھ ایک خاتون کے سفر کو ناکام بنادیا گیا۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایر پورٹ پر سیکوریٹی حکام نے خاتون کو مشتبہ نقل و حرکت پر حراست میں لے لیا۔ 62 سالہ خاتون کی شناخت زین النساء کی حیثیت سے کی گئی ہے جو متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھتی ہے۔ زین النساء کو سی آئی ایس ایف حکام نے روک لیا اور سامان کی تلاشی لی گئی ۔ خاتون کے سامان میں بیرونی ممالک کے کرنسی نوٹ تھے۔ تقریباً 45 ہزار درہم جس کی ہندوستانی کرنسی میں مالیت 9 لاکھ 67 ہزار سے زائد بتائی گئی ہے کو ضبط کرلیا اور خاتون کو کسٹمس حکام کے حوالے کردیا۔ زین النساء آج صبح حیدرآباد سے شارجہ کیلئے روانہ ہونے شمس آباد ایرپورٹ پہونچی تھیں۔ع