کاماریڈی :ریاستی اُردو اکیڈیمی کی جانب سے سرفہرست مقام حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو بیسٹ اُردو اسٹوڈنٹس ایوارڈ کی منظوری عمل میں لاتے ہوئے 5ہزار روپئے نقد انعام کے علاوہ توصیف نامہ عطاء کیا گیا ۔ کاماریڈی ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول سے تعلق رکھنے والے بلال اور ضیاء مہیشب کو 5 ہزار روپئے اور گرلز ہائی اسکول سے تعلق رکھنے والی بشریٰ انجم کو توصیف نامہ ، 5 ہزار روپئے اُردو اکیڈیمی کی جانب سے منظور کئے جانے پر صدر معلمہ اور صدر مدرس نے طلباء و طالبات کو حوالے کیا اور اس موقع پر طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ سال بھی طلباء و طالبات مسابقتی امتحانات میں شرکت کرتے ہوئے اسکول میں بھی سرفہرست مقام حاصل کرتے ہوئے انعامات حاصل کرنے کی خواہش کی ۔