بریسٹ (بیلاروس) ۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب کھیلوں سمیت ہر قسم کی سرگرمیاں منجمد ہیں لیکن بیلارس میں کوئی لاک ڈائون نہیں اور زندگی کے معمولات جاری ہیں۔ ملک میں فٹبال لیگ مقررہ وقت کے مطابق جاری ہے اور میدانوں میں شائقین کی تعداد برائے نام رہتی ہے،تاہم ایف سی ڈائنمو اور اشلوک منسک کے درمیان میچ دیکھنے 1000 کے قریب تماشائی اسٹیڈیم پہنچے اور میچ سے بھرپور لطف اندوز ہوئے، انہوں نے سماجی فاصلے برقرار رکھنے کا کوئی تکلف نہیں کیا اور میچ کے دوران ایک دوسرے کے نہ صرف قریب بیٹھے بلکہ اہم مواقع پر بغلگیر بھی ہوئے۔ مقابلہ ڈائنمو نے 3-1 سے جیتا۔