لوزان۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ایف آئی ایچ انڈور ہاکی ورلڈ کپ کے چھٹے ایڈیشن کی میزبانی بیلجیم 3-7 فروری، 2021 کرے گا۔ایف آئی ایچ نے یہتفصیلات فراہم کی ۔رائل بیلجیم ہاکی یونین اس ٹورنمنٹ کی میزبانی لیج صوبے کے کاؤنٹی ہال میں کرے گی ۔ایف آئی ایچ کے ایگزیکٹو بورڈ نے ٹورنمنٹ کی میزبانی بیلجیم کو دی ہے جس میں مرد اور خواتین زمروں میں 12-12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔آسٹریا کی مرد اور جرمنی کی خاتون ٹیم نے2018 میں جرمنی کے برلن میںگزشتہ انڈور ورلڈ کپ میں خطاب جیتے تھے ۔