بروسیلز: بیلجیم کے لیئگے میں ’’بلیک لائیو زمیاٹر ‘‘مظاہرے کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پانی کی بوچھار کی اورآنسو گیس کے گولے داغے ۔آر ٹی بی ایف نیوز چیانل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آفریقی نژاد ایک خاتون کی گرفتاری کے خلاف لیئگے شہر میں ہفتہ کو ریالی شروع ہوئی۔ چیانل کے مطابق پرامن طریقے سے شروع ہوا مظاہرہ کچھ وقت بعد پرتشدد ہوگیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں مظاہرین کو دکانوں کی کھڑکیاں توڑتے اور پولیس اہلکاروں پر مختلف چیزیں پھینکتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس کے بعد پولیس اہلکاروں نے شام تقریباً پونے 5 بجے مظاہرین پر پانی کی بوچھار اور بعد میں آنسو گیس کے گولے داغے ۔
