یلاریڈی /28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ سے تعلق رکھنے والا 48 سالہ کشن نامی شخص بیماری سے دلبرداشتہ ہوکر خود پر کیروسن ڈالتے ہوئے آگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر مسٹر گووندھر گوڑ کی تفصیلات کے مطابق کشن کچھ عرصہ سے حلق کے کینسر سے پریشان تھا ۔ جس کے علاج کیلئے خاندان والوں نے اس حیدرآباد کے مختلف دواخانوں میں علاج کروایا اور دو دنوں میں ہی اس کے کینسر کا آپریشن کیلئے خاندان والوں نے تیاری کی تھی ۔ لیکن اس نے گھر پر ہی سب افراد محو خواب ہونے کے بعد گھر سے نکل کر شیوار کے جگنی تالاب کے قریب املی کے درخت کے نیچے خود پر کیروسن چھڑک کر آگ لگالی ۔ اس وقت کشن کو تلاش کرکے باہر نکلے افراد خاندان والوں کو آگ میں چلتے نظر آیا ۔ فوراً آگ بجھاتے ہوئے اسے میدک کے دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے علاج کیلئے حیدرآباد لیجانے کا مشورہ دیا ۔ لیکن گاندھی دواخانہ پہونچنے کے بعد علاج کے دوران یہ فوت ہوگیا ۔ پولیس مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
