بین الاقوامی اور علاقائی تنازعات کے حل کیلئے مثبت کوششیں جاری

   

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا یو این جنرل اسمبلی سے خطاب

نیویارک : سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کا ملک سلامتی اور استحکام کے قیام، جامع ترقی پر توجہ مرکوز کرنے اور بات چیت، پرسکون اور کشیدگی میں کمی کے لیے گنجائش فراہم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرنے کا خواہاں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مملکت اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانونی حیثیت کے اصولوں پر عمل کرنے پرزور دیتی ہے اور ایک بہتر مستقبل کی خواہاں ہے۔ سعودی عرب انسانیت، ملکوں کی خودمختاری، آزادی اور اقدار کے باہمی احترام اور ان کے معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت کے ویژن 2030 کا مقصد تعمیر و ترقی کی کوششوں کو اس انداز میں بڑھانا ہے جو ہماری آنے والی نسلوں کی امنگوں پر پورا اترے، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں اپنا حصہ ادا کریں، تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو فروغ دے اور اقدار کو مستحکم کرے۔ کھلے پن، مکالمے، رواداری اور بقائے باہمی کے اصول کو آگے بڑھائے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مملکت انسانی حقوق کے معاملہ کوبہت اہمیت دیتی ہے، کیونکہ اس کے ضوابط میں واضح متن شامل ہیں جن کا مقصد ان حقوق کو فروغ دینا اور ان کا تحفظ کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا مقصد، ترقیاتی نقطہ نظر کے ذریعہ ایک جامع اور پائیدار نشاۃ ثانیہ تخلیق کرنا ہے جس کا مرکز اور ہدف انسان ہو جو حال کی ترقی کی راہ کی رہنمائی کرے اور سائنس کے ساتھ مستقبل کی ترقی کو تخلیق کرے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب سلامتی اور استحکام کے قیام، جامع ترقی پر توجہ مرکوز کرنے، بات چیت کے لیے گنجائش فراہم کرنے، پرامن اور تناؤ کو کم کرنے، خطہ کے ممالک سے کشیدگی سے بچنے اور مفادات کے تبادلے پر توجہ دینے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرنے کا خواہشمند ہے۔