17 رکنی بین ریاستی ٹولی گرفتار ، سائبرآباد پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے بین الاقوامی فرضی کال سنٹرز کو بے نقاب کرتے ہوئے 17 رکنی بین ریاستی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے رفیع کونگل ساکن میاں پور جی وی آر نریش ساکن میاں پور کے کلیان چکرورتی ساکن نظام پیٹ عرف گنیش گپتہ ساکن کولکتہ امرجیت گری ساکن کولکتہ عمران ساکن کولکتہ سندیپ ساکن کولکتہ ابھیشک سنگھ، ہنمنت سنگھ ۔ امن شاہ ، آشیش ، جیسوال ، وکی کمار شاہ ، دانش خان ساحل نورالحسن اور وکی سنگھ ساکنان کولکتہ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 10 لیاپ ٹاپ 20 موبائل فون 4 روٹرس و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا۔ اس ٹولی نے وی او آئی پی کے ذریعہ فرصی انٹرنیشنل کال سنٹر کو قائم کیا تھا ۔ دھوکہ دہی کے ذریعہ مختلف ممالک کے بنکوں میں جمع رقم کو بٹ کوائن کو خریداری کرتے ہوئے استعمال کررہے تھے ۔ جو بڑی تعداد میں پہلے بیرونی ممالک ے شہریوں کو ای میل روانہ کرتے ہوئے انہیں اپنے دھوکہ دہی کا شکار بنا رہے تھے ۔ ایسے شہریوں کو بھی ٹارگیٹ کیا جاتا ہے جو بیرون ممالک میں مقیم ہیں ۔ پولیس سائبرآباد سائبرکرام نے انہیں بے نقاب کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ ع