بین اینڈ جیری کے شریکبانی گرفتار

   

واشنگٹن، 16 مئی (یو این آئی)بین اینڈ جیری کے شریک بانی کو غزہ پر امریکی پالیسی کے خلاف سینیٹ اجلاس میں احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔معروف آئس کریم کمپنی بین اینڈ جیری کے شریک بانی بین کوہن کو 6 دیگر افراد کے ہمراہ امریکی سینیٹ کے اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی جنگ کی امریکی حمایت کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی وزیرِ صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر وفاقی صحت ایجنسیوں میں اپنی مجوزہ اصلاحات پر قانون سازوں کو بریفنگ دے رہے تھے ۔ بین کوہن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس غزہ میں غریب بچوں کو بم خرید کر مارتی ہے اور اس کی قیمت امریکا میں میڈیکیڈ سے بچوں کو نکال کر ادا کرتی ہے ، یہ الفاظ بولنے کے فوراً بعد بین کوہن کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ یو ایس کیپیٹل پولیس کے مطابق مظاہرین کو رش، رکاوٹ ڈالنے یا پریشانی پیدا کرنے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔