دو افراد گرفتار، اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری اور کیسرا پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون اور کیسرا پولیس نے ایک اہم کارروائی میں بین ریاستی گانجہ منتقلی کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 100 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے 20 سالہ بھون صابر ساکن ویزاک متوطن اڈیشہ اور 24 سالہ ورون کمار پٹنائیک ساکن ویزاک متوطن اڈیشہ کو گرفتار کرلیا جبکہ سریش ساکن وائزک اور چھوٹو ساکن مہاراشٹرا مفرور بتائے گئے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 100 کیلو گانجہ دو موبائل فون اور ایک کار کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ بھون صابر اور پٹنائیک گریجیویشن کی تکمیل کے بعد روزگار کی تلاش میں تھے اور ایک ہارڈ ویر دوکان میں کام کرتے تھے ۔ گانجہ فروخت کرنے والوں کے ان کے ساتھ تعلقات پیدا ہوگئے تھے اور انہوں نے آسان انداز میں پیسے کمانے کیلئے گانجہ فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا ۔ بھون اور ورون نے کار میں اڈیشہ سے گانجہ منتقل کرنے کا کام شروع کیا اور سریش سے گانجہ خرید کر پونے منتقل کر رہے تھے ۔ آج صبح کے اولین اوقات ایس او ٹی نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی ۔ کیسرا پولیس کے ساتھ کی گئی اس مشترکہ کارروائی میں پولیس نے انہیں بے نقاب کردیا اور 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس رچہ کنڈہ نے اس کیس کی مزید تحقیقات میں جٹ گئی ہے اور دعوی کیا کہ بہت جلد مفرور افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ ع
