جگتیال۔ رکن اسمبلی جگتیال ایم سنجے کمار نے بلدیہ چیر پرسن بوگا شراونی نے یم یل اے کیمپ آفس پر بین مذہبی طبقاتی شادی کرنے والے 6 شادی شدہ جوڑوں کو فی کس 2.50 لاکھ روپیوں کے حساب سے 14 لاکھ روپیوں کے مالیتی چیکس کو تقسیم کیا ۔ حکومت کی جانب سے انکی حوصلہ افزائی کیلئے دلت طبقہ کو دوسرے طبقے سے شادی کرنے پر کلیان لکشمی اور کے سی آر کٹ کی تقسیم عمل لائی جارہی ہے۔