بینس کی گرفتاری کا مطالبہ وزیر کی رہائش گاہ کا محاصرہ

   

لدھیانہ: لوک انصاف پارٹی کے صدر سمرن جیت سنگھ بینس کی جنسی استحصال کے الزامات میں گرفتاری کی مانگ پر شرومنی اکالی دل(ایس اے ڈی) نے آج لدھیانہ میں وزیر بھرت کمار آشو کی رہائش گاہ کو گھیرا اور بیری کیڈس توڑنے ، پولیس سے دھکہ مکی کے بعد پولیس نے ایس اے ڈی کے کچھ سینئر لیڈروں کو حراست میں لیا۔ایس اے ڈی کے کارکن لدھیانہ سے رکن اسمبلی اور کابینی وزیر بھارت بھوشن آشو کی رہائش گاہ کی گھیرابندی کرنے پہنچے جہاں پولیس نے بیری کیڈس پر انہیں روکنے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے بیری کیڈس توڑنے کی کوشش کی جس سے پولیس اور ان کے مابین دھکا مکی ہوئی۔ اس کے بعد پولیس نے سابق وزیر جیل ہیرا سنگھ گابڑیا، شرن جیت سنگھ ڈلوں اور سابق رکن اسمبلی درشن سنگھ شیوالک اور کئی دیگر کو حراست میں لیا۔اس دوران مسٹر ڈلوں نے مسٹرآشو پر مسٹر بینس کو بچانے کا الزام لگایا اور مسٹر بینس کی گرفتاری کی مانگ کی۔