نئی دہلی: بینک آف بڑودہ نے آج اعلان کیا کہ وہ ‘ڈیجیٹل ادائیگیوں کا تہوار: ڈیجیٹل ادائیگیوں سے تیز تر پیش رفت’ منا رہا ہے ۔ یہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ایک پہل ہے ۔ وزارت عوام میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے نیز ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپنانے میں تیزی لانے کے لیے یہ اتسو منارہی ہے ۔ اس موقع پربینک آف بڑودہ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مسٹر جوی دیپ دتا رائے نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اورنیشنل پے منٹ کارپوریشن آف انڈیا) کے معززین کے ساتھ شرکت کی۔
اس موقع پر بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید فروغ دینے کے لیے RuPay کے تعاون سے دو نئی مصنوعات – باب ورلڈ ویو آن دی گو پری پیڈ گفٹ کارڈ – کیچین ویرینٹ (G20 برانڈڈ) اور باب ورلڈ اگنی ویر ڈیبٹ کارڈ بھی لانچ کیا۔