حیدرآباد ۔ 17؍ مئی(سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد میں کورونا وائرس کے معاملات میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے ۔ تازہ طور پر پرانا پل کے ایس بی آئی کے 11 اسٹاف ارکان کو الگ تھلک مرکز منتقل کر دیا گیا ۔ کیونکہ اس بات کا پتہ چلا کہ اس بینک سے رقم نکالنے والا ایک شخص کورونا سے متاثر پایا گیا ۔ اس اطلاع کے ساتھ ہی بینک کے 11 ارکان اسٹاف کو الگ تھلک مرکز منتقل کر دیا گیا ۔