نئی دہلی ۔ 3ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ کے بھانجے رتول پوری کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے بینک لون فراڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 17 ستمبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ خصوصی جج سنجے گارگ نے یہ فیصلہ سنایا ۔ ای ڈی نے رتول کو اس کیس میں 20 اگسٹ کو گرفتار کیا تھا ۔ عدالت نے جمعہ کو رتول کی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کی تھی ۔ ایجنسی نے اُن کی مزید تحویل چاہتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات کے دوران دستاویزات کے ضخیم ریکارڈ جمع کئے گئے اور وقت کی قلت کے سبب رتول سے پوچھ تاچھ نہیں کی جاسکی۔