بینک میں کروڑہا روپئے کا اسکام ۔ تین ملازمین سمیت 41 گرفتار

   

سونے کو خانگی اداروں میں گروی رکھنے اور رقمی خرد برد کا الزام ۔ راما گنڈم میں واقعہ

حیدرآباد۔ 31 اگست (سیاست نیوز) راما گنڈم کمشنریٹ میں پولیس نے تین بینک ملازمین سمیت 41 دیگر افراد کو گرفتار کرلیا جو بینک سے سونے کے زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرکے زیورات کو خانگی کمپنیوں میں گروی رکھ رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایس بی آئی چینور ریجنل منیجر رتیش کمار گپتا نے راما گنڈم کمشنر سے ملاقات کرکے شکایت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ چنور ایس بی آئی بینک میں گولڈ لون کھاتے سے 402 کھاتوں میں 25.17 کیلو سونے کے زیورات اور ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کا اسکام ہوا ہے جس پر کمشنر نے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر اسے حل کرنے احکامات جاری کئے جس کے بعد پولیس نے تکنیکی مواد حاصل کرتے ہوئے بینک کے کیشیئر این رویندر کے کھاتوں کی آڈٹ کی جس میں پتہ چلا کہ وہ اکتوبر 2024 میں آن لائن کرکٹ بیٹنگ میں 40 لاکھ روپے گنوانے کے بعد اس نے اس رقم کی بھرپائی کرنے اور آگے بھی اپنے آن لائن سٹہ کو جاری رکھنے برانچ منیجر وینپا ریڈی منوہر اور سندیپ آؤٹ سورسنگ کلرک کے ساتھ مل کر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعہ گولڈ لون کی رقم حاصل کررہے تھے اور ساتھ ہی لاکر میں موجود سونے کے زیورات کا سرقہ کرکے ان کے ساتھیوں کے حوالے کرتے اور ان کے ساتھی ان زیورات کو خانگی کمپنیوں میں گروی رکھ کر بھاری رقم حاصل کررہے تھے اور اس رقم میں سے وہ اپنا کمیشن رکھ کر باقی رقم کیشئر کے حوالے کردیتے تھے۔ بینک منیجر اور کیشیئر نے 42 جعلی سونے کے قرضے منظور کرکے بغیر سونے کے 1.58 کروڑ روپے حاصل کئے۔ کیشیئر نے جب بھی اے ٹی ایم مشین میں رقم جمع کرنی ہوتی تب اس میں سے بھی رقم نکال لیا کرتا تھا۔ پولیس نے کیشیئر رویندر، وینو ریڈی منوہر برانچ مینجر اور سندیپ آؤٹ سورسنگ اٹینڈر کے علاوہ 41 افراد کو اس معاملہ میں گرفتار کرلیا۔ ش