٭ شراب کے بڑے تاجر اور ہزاروں کروڑ روپئے کے بینک قرض لیکر بیرون ملک فرار وجئے مالیا نے اب کہا ہیکہ وہ بینکوں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتے ہیں کہ آپ کی 100 فیصدی اصل رقم فوری واپس لے لیں۔ ہندوستان واپس جانے کے تعلق سے پوچھنے پر وجئے نے جواب دیا کہ مجھے وہیں رہنا چاہئے جہاں میری فیملی ہے، جہاں میری مصروفیت ہے۔ 64 سالہ بزنس مین ہندوستان میں 9 ہزار کروڑ روپئے تک کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر مطلوب ہے۔