بینکوں کی آج سے دو روزہ ہڑتال

   

نئی دہلی ۔ 30 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عوامی شعبہ کے بینکوں کا کام کاج جمعہ 31 جنوری سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ یونینیں دو روزہ ملک گیر ہڑتال کر رہی ہیں۔ اجرت پر نظرثانی کیلئے انتظامیہ کے ساتھ بات چیت ناکام ہونے کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم پرائیویٹ سیکٹر کے بینک آئی سی آئی سی آئی اور ایچ ڈی ایف سی بدستور کام کریں گے ۔