ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی سابق ‘بیوٹی کوئین‘ میگھنا عالم پر الزام عائد کر دیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک سابق سعودی سفیر کو جنسی طور پر لبھایا اور پھر انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی، تاہم ماڈل نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ بنگلہ دیشی پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ رواں ماہ گرفتار کی جانے والی سابق بیوٹی کوئین میگھنا عالم نے مبینہ طور پر سعودی عرب کے ایک سابق سفیر کو ”ہنی ٹریپ‘‘ کر کے پانچ ملین ڈالر ہتھیانے کی کوشش کی۔ 30 سالہ میگھنا عالم کو ایک ایسے متنازعہ قانون کے تحت بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا گیا تھا، جو مشتبہ افراد کو غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔