حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ضلع کتہ گوڑم ( بھدرا دری ) کے آشوا راؤ پیٹ میں شادی سے لے کر آخری وقت تک بھی میاں بیوی ایک ساتھ رہ کر انتہائی خوشگوار زندگی گزارتے ہوئے بالاخر ایک کے بعد دیگر آخری سانس بھی لینے کا واقعہ پیش آیا ۔ جس کے نتیجہ میں میاں بیوی دونوں کی آخری رسومات بھی ایک ساتھ انجام دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ آشوا راؤ پیٹ میں بیوی کی موت کو برداشت نہ کرتے ہوئے شوہر نے بھی اپنی جان دے دی ۔ آشوا راؤ پیٹ سے تعلق رکھنے والی کرشنا وینی 76 سال کینسر کے مرض میں مبتلا تھی اور گذشتہ دن کرشنا وینی ( بیوی ) کی موت واقع ہوگئی اور صبح میں کرشنا وینی کی آخری رسومات انجام دینے کے لیے تیاریاں جاری ہی تھیں کہ شوہر ستیہ نارائنا 80 سال جو کہ گذشتہ چند دن سے ناسازی صحت سے دوچار تھا بیوی کی موت کو برداشت نہ کرتے ہوئے صدمہ سے دوچار ستیہ نارائنا کی بھی اچانک موت واقع ہوگئی۔ جس کی وجہ سے سے افراد خاندان کو میاں اور بیوی کی آخری رسومات ایک ساتھ انجام دینا پڑا ۔ بتایا جاتا ہے کہ میاں اور بیوی کے ایک ساتھ موت واقع ہونے پر افراد خاندان زبردست غم سے دوچار ہوگئے ۔۔