حیدرآباد : بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کا اقدام کیا۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 30 سالہ کے نریش نے جو قطب اللہ پور علاقہ کا ساکن تھا،نے گلہ کاٹ لیا۔ نریش کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد ڈاکٹرس نے اس کی حالت کو مستحکم قرار دیا۔ بتایا جاتا ہیکہ نریش پیشہ سے پینٹر ہے۔ اکثر اس کا جھگڑا اس کی بیوی لکشمی سے ہوتا تھا۔ بات بات پر میاں بیوی میں بحث و تکرار پر جھگڑے ہوتے تھے۔ پولیس کے مطابق لکشمی کو نریش کی شراب پینے کی عادت پسند نہیں تھی۔ گذشتہ روز جب نریش نشہ کی حالت میں مکان پہنچا تو اس کی بیوی اس حرکت پر پابند کیا تھا۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔