بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 11 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی۔ شمس آباد پولیس کے مطابق 36 سالہ محمد افسر جو پیشہ سے باورچی تھا، شمس آباد علاقہ میں رہتا تھا۔ افسر کا ان کی بیوی سے جھگڑا ہوا اور کل رات جھگڑے کے بعد اس شخص نے صبح خودکشی کرلی۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع