بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کروایا ، واقعہ کو خودکشی قرار دینے کی کوشش بے نقاب

   

کاماریڈی 30: ؍اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی ایس پی کا ما ریڈی مسٹر ناگشوار راؤ نے بتایا کہ دو دن قبل ماچہ ریڈی منڈل پولیس اسٹیشن کے حدود انرام عیسائی پیٹ کے درمیان آٹو ڈرائیور بالا کرشنا کے قتل کی واردات پیش آئی تھی اور قتل کے بعد بالا کرشنا کی نعش کو پھانسی دے کر خودکشی کا ڈھونگ رچایاگیا تھا۔ اس بارے میں پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ بالاکرشنا کی بیوی اپنے عاشق کے ساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنایا تھا ۔ڈی ایس پی ناگیشور راؤ نے بتایا کہ ما چہ ریڈی سے تعلق رکھنے والے آٹو ڈرائیور بالا کر شنا اور اس کا رشتہ دار پر وین آپس میں رشتہ دار ہے اور یہ دونوں مل کر شادی سے قبل ایک ہی لڑکی سے عشق رچایا تھا لیکن بالا کرشنا اس لڑکی سے شادی کر لی تھی پر وین نے بالا کرشنا کے خلاف مخاصمت اختیار کئے ہوا تھا اور اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات قائم کیا ہوا تھا۔ اس بات کا پتہ چلنے پر کئی مرتبہ جھگڑے بھی ہوئے تھے لیکن پروین بالا کرشنا سے چھٹکارا پانے کے لیے اس کے قتل کا منصوبہ بنایا اپنے ساتھی دلاور اور لطیف کے ساتھ مل کر بالاکرشنا آٹوپرجارہا تھا کہ انرام عیسائی پیٹ کے درمیان اس سے روک کر اس کا قتل کر دیا اور بعد میںنعش کو درخت سے لٹکا دیا اس بات کی اطلاع ملنے پر پولیس یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا بالا کرشنا کی والدہ اپنے بیٹے کے موت پر شک و شبہات ظاہر کیا تھا جس پولیس مختلف زاویہ سے تحقیق کرنے پر حقائق کا پتہ چلنے پر پولیس نے قاتلوں کو تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کرنا شروع کر دیا۔