بیوی کا بے رحمانہ قتل کرنے والے امریکی کو عمرقید

   

نیویارک: امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک شہری کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جس نے اپنی بیوی کو سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2020 میں ایک اسپتال کے پارکنگ ایریا میں پیش آیا تھا جہاں اس شخص کی بیوی بطور نرس کام کرتی تھیں، میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلپ میتھیو نے جمعے کو اپنی بیوی میرن جوئی کے فرسٹ ڈگری قتل کے الزام کا کوئی نھی دفاع نہ کرنے کی درخواست کی جو کہ اس رشتے سے فرار کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس درخواست کے بعد وہ مجرم موت کی سزا کے امکان سے بچ گیا ہے۔ 26 سالہ میرن جوئی ایک ہسپتال میں نرس کے طور پر کام کرتی تھیں۔ 2020 میں ان کے شوہر گلپ میتھیو نے ان پر چاقو کے 17 وار کیے۔پولیس کے مطابق شوہر نے میرن جوئی کو گاڑی میں بند کر کے اس پر چاقو کے وار کیے اور بعد انہیں نیچے گرا کر ان کے جسم پر گاڑی بھی چڑھا دی تھی۔میرن جوئی کے ساتھی کارکنوں میں سے ایک نے بعد میں بتایا کہ میتھیو نے جوئی پر گاڑی ایسے چلائی جیسے وہ کسی سڑک کا سپیڈ بریکر ہوں۔ جب وہاں جوئی کے دیگر ساتھی جمع ہوئے تو وہ چیخ رہی تھی کہ میرا ایک بچہ بھی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ میرن جوئی نے اپنی موت سے قبل خود پر حملہ کرنے والے کی شناخت ظاہر کر دی تھی۔