بیوی کو قتل کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد شوہر زندہ

   

ترواننت پورم: کیرالہ پولیس کی جانب سے ایک 25 سالہ خاتون کو اپنے شوہرکے قتل کے الزام میں گرفتار کرنے کے ایک دن بعد شوہر تقریباً 130کلومیٹر دور ایک مزدورکے طور پر کام کرتا ہوا پایا گیا۔افسانہ اور نوشاد اپنے دو بچوں کے ساتھ ادور میں رہ رہے تھے۔ دسمبر 2021 میں نوشادکے رشتہ داروں نے گمشدگی کی شکایت درج کروائی جب خاتون نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے۔معاملات پچھلے ہفتے اس وقت بگڑگئے جب افسانہ کو مقامی پولیس نے اڈورکے قریب کوڈل میں طلب کیا جب اس نے کچھ دن پہلے نوشاد کو دیکھنے کا دعویٰ کیا لیکن مزید پوچھ گچھ پر اس نے کہا کہ اس نے اپنے شوہرکو قتل کر کے دفن کردیا ہے۔جمعرات کو اس کی گرفتاری درج کی گئی ۔