حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) بیمار بیوی کو ہراساں کرنے والے شوہر کے خلاف پولیس مقدمہ درج کرلیا ہے جو شدید بیماری کے سبب شوہر کی مبینہ ہراسانی سے فوت ہوگئی۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 26 سالہ مونیکا جو کل ہاسپٹل میں فوت ہوگئی۔ جرنلسٹ کالونی علاقہ کے ساکن ایڈوکنڈالو کی بیوی تھی۔ ان کی شادی سال 2017ء میں ہوئی تھی۔ ایڈوکنڈالو مونیکا کوہراساں کرتا تھا۔ تین دن سے شدید بخار میں مبتلا بیوی پر اس نے کوئی توجہ نہیں دی جو اس کی مبینہ اذیت رسانی سے بیمار ہوگئی تھی۔ پولیس نے ایڈوکنڈالو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔