بیوی کی اقدام خودکشی دھمکی آمیز پیام پر شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد ./11 مارچ ( سیاست نیوز ) بیوی کے اقدام خودکشی کے ایس ایم ایس سے پریشان شوہر نے خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ شرن کمار نے ایک لارج کے کمرے میں خودکشی کرلی ۔ کے پی ایچ پی پولیس نے بتایا کہ شرن کمار ڈنڈیگل علاقہ کا ساکن پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کے اور اس کی بیوی کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے اور ان جھگڑوں کے سبب دونوں تنگ آچکے تھے ۔ کل جب وہ مکان سے ڈیوٹی کیلئے نکلا تو اس کی بیوی نے اس کے موبائل فون پر ایس ایم ایس کیا جس میں اس خاتون نے اقدام خودکشی کا ذکر کیا۔ اس بات سے شرن کمار خوف زدہ ہوگیا اور اس نے ایک لارج کا کمرہ حاصل کیا اور خودکشی کرلی جبکہ اس کی بیوی باحیات بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔