حیدرآباد۔ بیوی کی موت سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ ٹولی چوکی کے علاقہ محمدی لائین میں یہ واقعہ پیش آیا۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 62 سالہ سید غوث جو پیشہ سے خانگی ملازم تھے 15 جون کو اس کی بیوی کی موت ہوگئی تھی تب سے یہ شخص پریشان رہتا تھا۔ بیوی کی موت کے غم سے دلبرداشتہ ہوکر سید غوث نے کل انتہائی اقدام کرلیا۔ لنگر حوض پولیس نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔